چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات اینٹی کریشن کو بھیجنے کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا

پیر 15 جنوری 2018 15:33

چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے محمود آباد مین واقع واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین پر چائنا کٹنگ پلاٹس کی تحقیقات کافیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مصطفی کمال کے خلاف محمود آباد مین واقع واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین پر چائناکٹنگ پلاٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا، سیکرٹری بلدیات کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

رپورٹ میں محمودآباد واٹر پلانٹ کی اراضی پر1300 سے زائد پلاٹس کی کٹنگ کا انکشاف کیا گیا ہے، 2008میں سٹی کونسل نے پریڈی متاثرین کی ٹریٹمنٹ پلانٹ اراضی پر منتقلی کی قرارداد منظورکی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 49.01 ایکڑ پر ایک ہزار 319پلاٹس کٹنگ کئیگئے، الاٹمنٹ کی منظور ی کی اصل نوٹ شیٹ مسنگ ہے، نوٹ شیٹ کی نقل کے مطابق مصطفی کمال نے واٹربورڈ کو اراضی منتقلی کی ہدایت دی۔

مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات اینٹی کریشن کو بھیجنے کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق مصطفی کمال اس وقت میئرکراچی کیساتھ واٹربورڈ کے چیئرمین بھی تھے، محمود آبادٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی غیرقانونی منتقل کی گئی، مذکورہ اراضی صرف پانی کیاستعمال کیلیے مختص تھی، اراضی منتقل کرکیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔سیکرٹری بلدیات نے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کردی اور کہا کہ تحقیقات اینٹی کرپشن یادیگراداریسے کرانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :