فلم پدماوت کے ساتھ اچھا نہیں ہوا ، سونم کپور

امید ہے کہ کسی اور فلم کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے جن کا سامنا پدماوت کو کرنا پڑا، اداکارہ

پیر 15 جنوری 2018 15:02

فلم پدماوت  کے ساتھ اچھا نہیں ہوا ، سونم کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) کئی عرصے سے جاری احتجاج اور مظاہروں کے بعد آخر کار بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کو ایک مرتبہ پھر ریلیز کی تاریخ مل گئی اور اداکارہ سونم کپور کا ماننا ہے کہ فلم کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔اداکارہ سونم کپور نے اپنے انٹرویو میں فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو پدماوت کی کامیاب کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کسی اور فلم کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے جن کا سامنا پدماوت کو کرنا پڑا۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد سے گزشتہ 10 سالوں نے اب تک سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن میں ان سے رابطے میں رہتی ہوں، میں انہیں کامیابی کی دعا دیتی ہوں، مجھے امید ہے کہ فلم ریلیز ہو اور یہ بھی کہ کسی اور فلم کی پدماوت جیسی قسمت نہ ہو۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ فلم پدماوت کو رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم کپور کی فلم پیڈ مین بھی اس ہی تاریخ کو پدماوت کے مدمقابل ریلیز ہورہی ہے۔

فلم پیڈ مین کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور انہیں شرمساری سے محفوظ کیا.۔

متعلقہ عنوان :