پیرو میں زلزلہ ، 2 افراد ہلاک ، 65 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پیر 15 جنوری 2018 14:54

پیرو میں زلزلہ ، 2 افراد ہلاک ، 65 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) جنوبی پیرو میں زلزلے کے باعث دو افراد ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق جنوبی پیرو مین شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.3 ریکٹر سکیل ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کا مرکز پیرو کے ساحلی شہر اکاڑی سے 31 کلومیٹر دور بحراوقیانوس میں تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوئے ہین جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے امریکی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے اور شدید نقصانات کا خدشہ ہے تاہم زلزلے کے بعد چلی اور پیرو میں سونامی کی پیش گوئی کی گئی تھی جسے بعدازاں واپس لے لیا گیا تھا تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :