پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی‘

قصور واقعے پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے‘ خادم اعلیٰ کی کارکردگی کے سارے دعوے ہوا ہوگئے ،پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 15 جنوری 2018 14:17

پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی‘ قصور واقعے پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے‘ خادم اعلیٰ کے کارکردگی کے سارے دعوے ہوا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ یکم فروری کو جواب پر دلائل دیں گے۔ پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی اس تحریک سے نواز شریف کو پتہ لگ جائے گا۔ خادم اعلیٰ کی کارکردگی کے دعوے ہوا ہوگئے ہیں شہباز شریف کو قصور واقعے کے بعد مستعفی ہوجانا چاہئے۔