بھارتی فوج کی ایل او سی پر کارروائیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں‘ شہباز شریف

پیر 15 جنوری 2018 14:12

بھارتی فوج کی ایل او سی پر کارروائیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں‘ شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر کارروائیاں خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں‘ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے‘ پاک فوج بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے‘ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔

پیر کو شہباز شریف نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر کارروائیاں خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ پاک افواج بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پاک فوج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔