بھارت فوجی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

اس کی تشدد آمیزپالیسیاں کارآمد ثابت نہیں ہورہی،مسئلہ کشمیرکاواحدحل اقوام متحدہ کے زیراہتمام رائے شماری ہے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل کا بھار ت کے دھمکی آمیزبیانات پرردعمل

پیر 15 جنوری 2018 14:12

بھارت فوجی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوگا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ بھارت فوجی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوگا، اس کی تشدد آمیزپالیسیاں کارآمد ثابت نہیں ہورہی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ڈاکٹرمحمدفیصل نیبھارتی فوج کے سربراہ کے دھمکی آمیزبیانات پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا بھارت فوجی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوگا ، کشمیرکے تنازع کاواحدحل مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام رائے شماری کے انعقاد میں مضمر ہے جس کاسلامتی کونسل کی قراردادوں میں وعدہ کیاگیاہے۔

ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاکہ بھارت کے حالیہ بیانات سے اس کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے کیونکہ اس کی تشدد آمیزپالیسیاں کارآمد ثابت نہیں ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :