بن لادن گروپ کا الحرمین الشریفین کے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا اعلان

آب زمزم کے کنوئیں کے منصوبے کوماہ رمضان کی آمد سے قبل مکمل کر لیا جائیگا،کمپنی کا بیان

پیر 15 جنوری 2018 13:43

بن لادن گروپ کا الحرمین الشریفین کے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا اعلان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) بن لادن گروپ نے واضح کیا ہے کہ وہ نجی کمپنی کے طور پر کاروبار جاری رکھے گی۔حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رہیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الحرمین الشریفین کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ ان میں سے کچھ چند ماہ قبل شروع ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آب زمزم کے کنوئیں کے منصوبے کو رمضان 1439ھ سے قبل مکمل کر لیا جائیگا۔کمپنی نے انٹرنیٹ پر اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی ہے کہ انتظامیہ کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ گروپ میں شامل بعض فریق استحقاق کے بدلے حکومت کے حق میں کمپنی کے اپنے حصص سے دستبردار ہونے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس قسم کی تبدیلیوں کے حوالے سے پٴْرامید ہے۔

متعلقہ عنوان :