سعودی عرب میں الیکٹرک کاروں کی آمد

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 15 جنوری 2018 12:48

سعودی عرب میں الیکٹرک کاروں کی آمد
ریاض  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء) با خبر ذرائع کے مطابق سعودی بجلی کمپنی نے ٹوکیو بجلی کمپنیوں کے ساتھ مملکت میں الیکٹرک کار کے پہلے تجرباتی منصوبے پر عمل درآمد کا معاہدہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اس کے بموجب سعودی عرب ملک کے مختلف علاقوں میں الیکٹرک کار چلائی جائیں گی۔  ان گاڑیوں کو تیزی سے ری چارج کرنے کے لئے جگہ جگہ چارجنگ اسٹیشن قائم ہونگے۔30منٹ کے اندر گاڑی ریچارج ہوجائیگی۔سعودی عرب نیسان سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کریگا۔

متعلقہ عنوان :