دربند کے علاقہ نکہ پانی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 65 سالہ شخص کو قتل کردیا

پیر 15 جنوری 2018 12:59

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) دربند کے علاقہ نکہ پانی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 65 سالہ شخص کو قتل کر دیا، ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، قتل کی وجہ معمولی جھگڑا بتایا جاتا ہے، دربند پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تورغر کی تحصیل دربند کی حدود یونین کونسل نکہ پانی میں 65 سالہ شخص محمد محمد ولد فقیر محمد کو نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دربند سول ہسپتال لایا گیا۔ تھانہ دربند کے ایس ایچ او نفری کے ہمراہ نکہ پانی پہنچ گئے۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ قتل کی وجہ معمولی جھگڑا بتایا جاتا ہے۔