ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی دو روزہ دورے پر اسلام آبادآمد ،

خواجہ آصف نے استقبال کیا دونوں ملکوں کے تاریخی سیاسی‘ سفارتی اور روایتی تعلقات ہیں‘ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مسلسل فروغ پارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 15 جنوری 2018 12:38

ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی دو روزہ دورے پر اسلام آبادآمد ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میدوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے‘ دفتر خارجہ پہنچنے پر خواجہ آصف نے ان کا استقبال کیا‘ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاریخی سیاسی‘ سفارتی اور روایتی تعلقات ہیں‘ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مسلسل فروغ پارہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میدوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ دفتر خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ خواجہ آصف نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ سیاسی مذاکرات بھی ہوں گے۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاریخی سیاسی‘ سفارتی اور روایتی تعلقات ہیں‘ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :