سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں ، لوگوں کی اپنے محبوب رہنما سے بہترین تعلق ہے، وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداللہ خان
اتوار 14 جنوری 2018 23:30
(جاری ہے)
انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملکی توانائی بحران سمیت ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جبکہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھی اہم و موثر اقدامات کیے جن کی بدولت آج ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی بھی موجودہ حکومت ہی کے کارنامے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی ادارے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو سراہ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کے خلاف احتجاج کیا ہے اور ماضی میں انہوں نے ملکی پارلیمنٹ کے سامنے جمہوریت کی قبر بنا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں اور جو بھی انہیں ان کے احتجاج میں کوئی تعاون فراہم کرتے ہیں ان سب کو جمہوریت کا دشمن سمجھا جائے گا۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف جن کی صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں حکومت ہے جہاں وہ خود تو مکمل طور پر لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن لوگوں کو بہتر طرز حکمرانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور وہاں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں کیونکہ وہ ملک میں تبدیلی لانے کا دعوٰی تو کرتے تھے لیکن اپنے حکومتی صوبے میں اب تک بھی کوئی اہم تبدیلی متعارف نہیں کرا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.