کوئٹہ سے کراچی کی پرواز PK363 تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی،ترجمان پی آئی اے

اتوار 14 جنوری 2018 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) کوئٹہ سے کراچی کی پرواز PK363 تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ کی جانب سے خرابی کو دور کر دیا گیا تاہم سول ایوی ایشن کی جانب سے طیارے پر لگائی جانے والی پابندی کے باعث مذکورہ طیارہ آزمائشی پرو از کے بعد ہی مسافروں کو لے کر روانہ ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر متبادل طیارے کا انتظام کر دیا ہے جو کراچی سے رات09 بجے روانہ ہو گا اور10 بجے کوئٹہ پہنچے گا جبکہPK363 کے مسافروں کے ہمراہ رات گیارہ بجے کوئٹہ سے کراچی کے لئے روانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :