2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی،برطانوی جریدے کی پیشگوئی

مسلم لیگ (ن) آئندہ پانچ سال کے لئے پھر سے اقتدار میں آئے گی ، روپے کی قدر میں کمی کا رجحان پر عام انتخابات کے بعد قابو پا لیا جائے گا ، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور بلا رکاوٹ اقتصادی ترقی (ن) لیگ کی کامیابی کا باعث ہو گی ،کاروباری حالات مشکل رہیں گے ، اکانومسٹ

اتوار 14 جنوری 2018 23:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) معروف برطانوی جریدے اکانومسٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی اور آئندہ پانچ سال کے لئے پھر سے اقتدار میں آئے گی ، روپے کی قدر میں کمی کا رجحان پر عام انتخابات کے بعد قابو پا لیا جائے گا ، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور بلا رکاوٹ اقتصادی ترقی (ن) لیگ کی کامیابی کا باعث ہو گی ،کاروباری حالات مشکل رہیں گے ۔

(جاری ہے)

معروف برطانوی جریدے اکانومسٹ نے تجزیہ دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ پانچ سال کے لئے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے تیار ہے ۔ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی اور آئندہ پانچ سال کے لئے پھر سے اقتدار میں آئے گی ۔ روپے کی قدر میں کمی کا رجحان پر عام انتخابات کے بعد قابو پا لیا جائے گا ۔ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور بلا رکاوٹ اقتصادی ترقی (ن) لیگ کی کامیابی کا باعث ہو گی ۔کاروباری حالات مشکل رہیں گے لیکن معیشت کے استحکام کو فروغ ملے گا ۔ …

متعلقہ عنوان :