دہشت گردی کے خلاف جنگ براہ راست پاکستان نے لڑی، یہ جنگ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، ناصر جنجوعہ

دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے،امریکاکاپاکستان کی قربانیوں کااعتراف نہ کرناتنگ نظری ہے، افغانستان میں امن قائم ہونے سے خطے میں استحکام آئیگا، نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 14 جنوری 2018 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ براہ راست پاکستان نے لڑی،دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے،امریکاکاپاکستان کی قربانیوں کااعتراف نہ کرناتنگ نظری ہے، افغانستان میں امن قائم ہونے سے خطے میں استحکام آئیگا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ براہ راست پاکستان نے لڑی،ہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے،جس میں امریکاکااپناکردارہے،سب کواپناکرداراداکرکے دہشتگردی کے نا سورکوختم کرناہے،امریکاکاپاکستان کی قربانیوں کااعتراف نہ کرناتنگ نظری ہے۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ امریکاکوپاکستان کادہشتگردی کیخلاف کردارتسلیم کرناہوگا، پاکستان نے اپنی سرزمین سیدہشتگردی کی جڑیں کاٹیں ہیں، پاکستان کادہشتگردی کیخلاف کرداردنیاجانتی ہے، افغانستان میں امن قائم نہ ہونیکیذمہ دارہم نہیں، افغانستان میں امن قائم ہونے سے خطے میں استحکام آئیگا۔

متعلقہ عنوان :