اسلا م آ با د ،ٹریفک پولیس کا نیلی بتی والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ تھانہ جات میں مقدمہ بھی درج کیا جائے گا،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

اتوار 14 جنوری 2018 22:46

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) آئی جی پی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا نیلی بتی والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،ہیوی سائیلنسر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی جاری،کاروائی کے لئے آئی ٹی پی کے سپیشل سکواڈ تشکیل،پولیس اور دیگر محکموں کے مجاز افسران کے علاوہ کسی بھی پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی لگانے کی اجازت نہیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ تھانہ جات میں مقدمہ بھی درج کیا جائے گا،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدتفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیلی بتی والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے انچارج صاحبان کو ہدایات جاری کردی ہیں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں جو اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اورچوکوں پر تعینات ہیں اور نیلی بتی والی پرائیویٹ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہیوی سائیلنسر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کی ہے پولیس اور دیگر محکموں کے مجاز افسران کے علاوہ کسی بھی پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے لہذاشہری اپنی گاڑیوں پر نیلی بتی لگانے سے گریز کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :