کوئٹہ،ڈی ایس ریلوے عامر بلوچ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایک میوزیم بنایا گیا ہے

جس میں بلوچستان کے تمام ریلوے سیکشن ہرنائی، کھوسٹ، ژوب، بوستان اور احمد وال زاہدان سیکشن سے ریلوے کے تاریخی ورثے کو عوام کے لئے رکھا گیا ہے

اتوار 14 جنوری 2018 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) ڈی ایس ریلوے عامر بلوچ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایک میوزیم بنایا گیا ہے جس میں بلوچستان کے تمام ریلوے سیکشن ہرنائی، کھوسٹ، ژوب، بوستان اور احمد وال زاہدان سیکشن سے ریلوے کے تاریخی ورثے کو عوام کے لئے رکھا گیا ہے یہ میوزیم ڈویژنل سپریٹنڈنٹ کوئٹہ عامر بلوچ کی خصوصی ہدایت کے نتیجے میں ریلوے کے استعمال میں رہنے والی مختلف چیزیں رکھی گئی عوام کے لئے میوزیم میں صبح9 بجے سے شام پانچ بجے تک آنے جانے کی اور چیزوں کو دیکھنے کی اجازت ہو گی اور میوزیم شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا جس میں مختلف تاریخی چزیں رکھی گئی اور وہاں آنیوالے لوگوں کو ان تاریخی ورثے اور اشیاء کی آگاہی کے لئے اسٹاف تعینات کیا گیا ہے عوامی حلقوں نے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان کے ورثاء کو کوئٹہ میں محفوظ کرنے کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ڈی ایس کوئٹہ عامر بلوچ نے کہا ہے کہ میں نے چند روز قبل بھی بلوچستان کی قبائلی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین کو ٹرینوں میں سفر کے لئے سیٹوں کی بکنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے علیحدہ ریزویشن کائونٹر قائم کیا ہے جو ریلوے کی تاریخ میں پہلا ٹکٹ گھر جہاں پر صرف خواتین کو ٹکٹوں کی فراہمی اور سیٹوں کی بکنگ کے لئے صرف لیڈیز اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :