چوہدری پرویز الہیٰ ، سینیٹر کامل علی آغا اور دیگر رہنماء آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

اتوار 14 جنوری 2018 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنماء سابق ڈپٹی وزیراعظم ووزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ ، سینیٹر کامل علی آغا، رکن قومی اسمبلی چوہدری بشیر احمد چیمہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین آج (پیر کو )ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے وہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ پارٹی کے رہنماء میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد دینے کے علاوہ پارٹی کے صوبائی اور مرکزی رہنماء، کارکنوں سے بھی ملاقات کرینگے اور میڈیا سے گفتگو بھی کرینگے پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری شجاعت کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے ’’ خصوصی‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکبا د دینے کے لئے آج خصوصی طور پر لاہور سے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں ان کے ہمراہ سینیٹر کام علی آغا، پارٹی کے رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر اور رچوہدری ظہیر الدین بھی آرہے ہیں انہوں نے بتایا کہ پرویز والہیٰ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے علاوہ انہیں مبارکباد دینگے اور پارٹی کے مرکزی صوبائی رہنمائوں ، قیادت اور ورکروں سے بھی ملاقات کرینگے ملاقات کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت بھی کرینگے۔