کوئٹہ،بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی حمایت کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل شروع

اتوار 14 جنوری 2018 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی حمایت کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل شروع ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالواسع اپوزیشن لیڈر ہیں جن کو نیشنل پارٹی آنیوالے وقت میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے سپورٹ کرنے کے لئے عملی طور پر میدان میں آچکی ہے حالانکہ نیشنل پارٹی سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی اتحادی جماعت میں شامل تھی اور 9 جنوری2018 کوسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے قبل سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے مستعفی ہونے کے فیصلے اور نئے وزیراعلیٰ کے چنائو اور انتخابی عمل سے اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھتے ہوئے اس عمل میں شریک نہ ہوئے اور اپنے اتحادی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار سید لیاقت آغا کو بھی ووٹ نہیں دیا اور اب اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالواسع کو سپورٹ کرنے کے لئے میدان میں آرہے ہیں۔