کوئٹہ،ہماری حکومت کی بدولت آج بلوچستان میں عوام بلا خوف وخطر دن رات قومی شاہراہوں پر سفر کر رہے ہیں،سید لیاقت آغا

آج تک کوئی قوم پرست کسی بھی انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہا، رکن صوبائی اسمبلی پشتونخواملی عوامی پارٹی

اتوار 14 جنوری 2018 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے کہا کہ ہماری حکومت کی بدولت آج بلوچستان میں عوام بلا خوف وخطر دن رات قومی و بین الصوبائی شاہراہوں پر سفر کر رہے ہیں اور آج تک کوئی قوم پرست کسی بھی انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہا جبکہ گڈ گورننس کے دعوے کرنیوالی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 200 جنازے صوبائی دارالحکومت میں پڑے ہوئے تھے اور ان کا کوئی بھی ممبر متاثرہ خاندان کے غم میں شامل نہ نہیں تھا یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹرز اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے دست راس قیوم سومرو کو جواب دیتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو نامعلوم نمبروں سے فون کالز آتی رہی اور پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی منظور کاکڑ صبح ہمارے ساتھ بیٹھے تھے اور وعدہ کیا تھا ساتھ نبھانے اور کوئی شخص آیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے صوبے کے امن کو یقینی بنایا گیا ہے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رہنماء محترمہ بینظیر بھٹو کے روز سینیٹر قیوم سومرو سرینا ہوٹل میں بیٹھا تھا وہ کیسا پیپلز پارٹی کا سینیٹر ہے جو بی بی کی برسی چھوڑ کر کوئٹہ آیا تھا اور یہاں پر کس مقصد کے لئے آیا تھا ۔