وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے بعد اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

اسپیکر کیلئے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں سردار صالح محمد بھو تانی اورمیر جان محمد جمالی کا نام زیر غور ہے، ذرائع

اتوار 14 جنوری 2018 22:45

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے بعد اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے بعد اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے اسپیکر کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں سردار صالح محمد بھو تانی اورمیر جان محمد جمالی کا نام زیر غور ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ان کی 14 رکنی صوبائی کا بینہ اور 5 مشیروں کی حلف برادری اور محکموں کے قلمدان سونپنے کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے تیاریاں جاری ہے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس وقت بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں ، سابق وزراء اعلیٰ سردار صالح محمد بھو تانی اور میر جان محمد جمالی کا نام گردش کر رہا ہے جبکہ بعض سیاسی حکومتیں رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں میں سے میر جان محمد جمالی کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :