فرسٹ ائیر(BDS),(MBBS) برائے تعلیمی سال2017-18ء بولان میڈیکل کالج کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر میڈیکل کالجز کے انٹر ی ٹیسٹ برائے داخلہ لینے کا اعلامیہ

اتوار 14 جنوری 2018 22:44

کوئٹہ۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) پرنسپل بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے پریس ریلیز کے مطابق ایسے امیدواران جو کہ فرسٹ ائیر(BDS),(MBBS) برائے تعلیمی سال2017-18ء بولان میڈیکل کالج کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر میڈیکل کالجز کے انٹر ی ٹیسٹ برائے داخلہ لینے کے خواہشمند بلوچستان کے لوکل و ڈومیسائل امیدواروںکو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ فارم بی ایم سی میں مبلغ500/-روپے (داخلہ فارم بمعہ پراسپیکٹس و دیگر اخراجات ) جمع کراکر مورخہ04.01.2018 سے جاری کئے جا رہے ہیں اور فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ مورخہ 18-01.2018تک حاصل کرکے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقررہ تاریخ کے بعد کوئی فارم قابل قبول نہ ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ کی جگہ اور وقت کا تعین جلد از جلد بذریعہ اخبار امیدواران کے لئے مشتہر کر دیاجائیگا۔مزید معلومات کے لئے کالج انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :