وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اراکین صوبائی اسمبلی نواب ایاز خان جوگیزئی اور محمد خان لہڑی کی ملاقات

اتوار 14 جنوری 2018 22:43

کوئٹہ۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اراکین صوبائی اسمبلی نواب ایاز خان جوگیزئی اور محمد خان لہڑی نے اتوار کے روز یہاں ملاقات کی اور انہیں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سے صوبائی مشیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ میر عبدالکریم نوشیروانی نے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔