سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن نظراندازکی جارہی ہے، ایازلطیف پلیجو

اتوار 14 جنوری 2018 22:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے مرکز میں گٹھ جوڑکا مطلب یہ نہیں کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن نظرانداز کردی جائے، بلاول اور آصف زرداری آخر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے اتنے خائف کیوں ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوارکو اپنے ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجونے کہاکہ سندھ میں تعلیم، صحت اور آبپاشی کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔انھوں نے سوال کیا کہ اگر آصف زرداری کا دامن صاف ہے تو احتساب ہوتے ہی باہر کیوں چلے جاتے ہیں، سرے محل، سوئیس اکائونٹس اورپیسوں سے بھری کشتیوں کا احتساب کب ہوگا۔ایاز لطیف پلیجو نے دعوی کیا کہ سندھ میں ایک لاکھ نوکریاں بکنے والی ہیں۔

متعلقہ عنوان :