قومی اسمبلی میں فاٹاریفارمزبل کی منظوری،عوامی نیشنل پارٹی کا جشن لی مارکیٹ میں جلسے کا انعقاد

فاٹا رفامرز بل فاٹا رکی خوش حالی کی جانب پہلا قدم ہے انشا اللہ جلد فاٹا خیبر پختون خوا کا حصہ بنے گا،سنیٹرشاہی سید سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانا انتہائی تاریخی اقدام اور فاٹا کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے،صدر اے این پی سندھ

اتوار 14 جنوری 2018 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے فاٹا ریفارمز بل کے قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد جشن کے سلسلے میں لیمارکیٹ چوک پر ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا رفارمز بل کی قومی اسمبلی سے منظوری فاٹا کا خیبر پختون خوا میں ضم ہونے کی جانب پہلا قدم ہے،فاٹا یوتھ،فاٹا پارلیمینٹرین اور خاص طور پر فاٹا کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،ہم اسے قانون پسندوں جمہویت پسند وں کی فتح سمجھتے ہیں،فاٹا رفامرز بل فاٹا رکی خوش حالی کی جانب پہلا قدم ہے انشا اللہ جلد فاٹا خیبر پختون خوا کا حصہ بنے گا،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانا انتہائی تاریخی اقدام اور فاٹا کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے،پختون امن پسند،محنت کش اور وفادار قوم ہے ہم محنت سے مٹی کو سونا بناتے ہیں ہمیں صرف اور صرف امن کی ضرورت ہے،ملک کی خاطر ہم نے اپنے حصے سے کئی ہزار گناہ زیادہ قربانیاں دے چکے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ ہمیں مذید در بدر نہ کیا جائے،ملک کے آئین و قانون کے تحت زندگی گزارنا چاہتے ہیں آج یہ اجتماع اسی سلسلے کی کڑی ہے،ہم ملکی چوکھاٹ کے اندر شامل ہوکر آئین و قانون کے تحت رہنا چاہتے ہیں،کراچی کے پختون تیار رہیں جلد فاٹا کے خیبر پختون خوا میں انضمام کا جشن عظیم الشان انداز میں سی ویو پر منائیں گے، فاٹا انضمام کا جشن ایسے منائیں گے کہ کر اچی کی عوام 2 مئی2010 کے جشن خیبر پختون خوا کا انسانی سمندر بھول جائیں گے، فاٹا ریفارمز بل کی منظوری کے جشن کے سلسلے میں اے این پی 17 جنوری کو سہراب گوٹھ میں جلسہ عام کا انعقاد کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیمارکیٹ چوک لیاری میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کہ آصف علی زرداری کی جماعت ہمارے جلسوں میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، ہمارے جلسوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے احسان اللہ احسان کا انجام یاد رکھیں ، آصف زرداری صاحب سن لیں اگر جیت نہیں سکتے تو آپ کو ہروا ضرور سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لیاری کے لوگوں نے مجھے سب سے زیادہ عزت دی جن کیلئے لیاری والوں نے سب کچھ قربان کیا انہی لوگوں نے لیاری کو برباد کیا ،قصور میں زینب قتل و ریپ کیس انتہائی اندوہناک سانحہ ہے اس واقعے پر سیاست چمکانے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں ایسے واقعات کو صرف حکومتی اقدامات سے ختم نہیں کیا جاسکتا، والدین،اساتذہ، علمائے کرام، میڈیا سمیت تمام معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،شہید ولی خان بابر کو ساتویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں قاتلوں کا انجام تک نہ پہنچنا انصاف انتہائی افسوس ناک ہے،صولت مرزا کی شاہد حامد سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، صولت مرزا تو پھانسی پر لٹک گیا مگر اصل ماسٹر مائنڈ لندن میں لہک لہک عسکری اداروں کو دن رات گالیاں دے رہا ہے،جب ناصر بھولو،حماد صدیقی،عزیر بلوچ،رئیس ممابیرون ملک سے گرفتار ہوسکتے ہیں تو ہزاراروں انسانوں کا قاتل غداروطن کو کیوں لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس نہیں لایا جاسکتا،عزیر بلوچ کا کیس تو فوجی عدالت منتقل کردیا گیا مگر اس کو استعمال کرنے والے کب بے نقاب ہوں گے،عزیر بلوچ کے ساتھ ان کے آقاں کو بھی گرفتار کرکے قانونی تقاضے پورے کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،کراچی کے پختونوں کے لیے قومی شناختی کارڈ کا حصول نا ممکن بنادیا گیا ہے،کراچی کے پختونوں کے لیے شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے نت نئی رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں ذلیل و خوار کیا جاتا ہے، نادرا کے راشی حکام غیر ضروری کوائف مانگ کر پختونوں سے مال بٹور رہے ہیں،شناختی کا رڈ کا حصول ہمارا بنیادی حق ہے نادرا حکام اپنا قبلہ درست کریں، نادرا حکام نے اپنا طر ز عمل نہ بدلا تو بھر پور احتجاج کریں گے، آج کا یہ جلسہ عام لیاری میں ہماری انتخابی مہم کا اغاز ہے عام انتخابات میں لیاری بھر سے امید وار کھڑے کریں گے،پارٹی ذمہ داران لیاری کی تمام مظلوم اقوام سے رابطوں میں تیزی لیکر آئیں،پروفیسر شاہین،پروفیسر مانش، ماہرہ احمد،ڈاکٹر جبار خٹک،عبدالستار افغانی، باکسر حسین شاہ،عدیل ولی رئیس،شہزاد کھتری،عمیر رزاق،شبیر احمد،رمضان بلوچ کے لیاری کو گینگ واروں کا لیاری کس نے بنایا،باکسروں،فٹبالروں،سائکلسٹ،استادوں،پروفیسروں اور محنت کشوں کا لیاری کیوں گینگسٹرز کا لیاری بنا،عبدالستار ایدھی کے پیروکاروں کا لیاری آج کیوں خوف و دہشت کی علامت بن چکا ہے،مظلوم اقوام اور باشعور عوام کے ساتھ ملکر لیاری کی رونقیں بحال اوراس کی پہچان واپس دلائیں گے، لیاری کو تباہ و برباد کرنے والے کس منہ سے پختونوں کی آبادیوں میں آکر ووٹ مانگ رہے ہیں،شہر کو مظبوط بلدیاتی نظام اور با اختیار بلدیاتی نمائندوں کی ضرورت ہے،تین دہائیوں سے مسلط ٹولے کی وجہ سے شہر پچاس سال پیچھے جاچکا ہے،کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر میگا پروجیکٹس دیے جائیں،شہر کے مسائل کے حل کے لیے کٹھ پتلیوں کے بجائے اپنے فیصلوں میں با اختیار سیاسی قوتوں کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں،ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات انتہائی افسوس ناک ہیں، عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد پر ضلعی جنوبی کی یونین کونسل نمبر چھ کے وارڈ صدر عبدالحق اور ان کی پوری کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، جلسہ عام سے باجوڑ سے آئے ہوئے پارٹی رہنما گل افضل خان، عطا اللہ ،شیخ جہاں زادہ، عبد المنان کا کا جی کے علاوہ اے این پی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری اور ضلع جنوبی کے وارڈ صدر عبدالحق نے بھی خطاب کیا ، جنرل سیکریٹری یونس بونیری نے کہا کہ جان بوجھ کر جلسہ عام کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں ، رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ہم امن پسند قوت ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی محنت کے بعد امن قائم کیا ہے مخالفین سن لیں ان کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ اور کلچرل پروگرام کا انعقا د بھی کیا گیا جس میں فاٹا خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے آئے ہوئے فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔