فریال تالپور نے لاڑکانہ پریس کلب میں 45 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی لائبریری کا افتتاح کردیا

سندھ سمیت لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا،لاڑکانہ میں نئے روڈ تعمیر اور اوور ہیڈ برج بنائی گئی ،شہدادکوٹ میں تعلیم کی بہتری کے لیے 195 نئے اسکول بنائے گئے ، فریال تالپور

اتوار 14 جنوری 2018 22:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے لاڑکانہ پریس کلب میں 45 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی لائبریری کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے لاڑکانہ میں نئے روڈ تعمیر ہورہے اور اوور ہیڈ برج بنائی گئی ہے جبکہ شہدادکوٹ میں تعلیم کی بہتری کے لیے 195 نئے اسکول بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافت اور سیاست کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صحافت پازیٹو ہونے چاہیے جبکہ زرد صحافت کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا جو بھی مسائل پوائنٹ آئوٹ کرتی ہے حکومت سندھ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوششیں کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ پریس کلب کے صحافیوں پلاٹ دینے کے لیے صحافی کالونی کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گی تاکہ وہ لاڑکانہ کے صحافیوں کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ پریس کلب کی مزید 50 لاکھ گرانٹ کے لئے نثار کھوڑو وزیراعلی سندھ کو گذارش کرینگے، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے سندھ سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔ افتتاح کے دوران صوبائی وزرائ نثار کھوڑو، سہیل انور سیال اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب ایس اقبال بابو نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی آگاہی دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سمیت پیپلز پارٹی کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں فریال تالپور نے سمبارا ہوٹل میں محکمہ عشر و زکوات سندھ کی جانب سے 40 اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے شادی شدہ دلہنوں کو مبارک باد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :