محکمہ آبپاشی کی طرف سے 18 روزہ بندش کے بعد کھلنے والی اکرم واہ 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ بند کر دی گئی

پریٹ آباد اور ہالا ناکہ فلٹر پلانٹس کو پانی کی سپلائی ایک بار پھر معطل ، شہر کا وسیع علاقہ ایک بار پھر قلت آب سے دوچار

اتوار 14 جنوری 2018 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) محکمہ آبپاشی کی طرف سے 18 روزہ بندش کے بعد کھلنے والی اکرم واہ 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ بند کر دی گئی جس کے باعث پریٹ آباد اور ہالا ناکہ فلٹر پلانٹس کو پانی کی سپلائی ایک بار پھر معطل ہوگئی اور شہر کا وسیع علاقہ ایک بار پھر قلت آب سے دوچار ہو گیا، رہی سہی کسر حیسکو کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے پوری کر دی۔

(جاری ہے)

واسا میڈیا سیل کے مطابق محکمہ آبپاشی کی طرف سے نہروں کی سالانہ صفائی اور مرمت کے لئے 25 دسمبر سے 12 جنوری تک بند رہنے والی نہریں 13 جنوری دن 12 بجے کھول دی گئی تھیں تاہم نا معلوم وجوہ کی بناپر اکرم واہ 24 گھنٹے سے قبل دوبارہ بند کر دی گئی جس کی وجہ سے پریٹ آباد فلٹر پلا نٹ اور ہالہ ناکہ فلٹر پلانٹ کو دریا ئے سندھ سے پانی کی فراہمی پھر معطل ہوگئی اور یوں مذکورہ فلٹر پلانٹس سے پانی حاصل کرنے والوں علاقوںپریٹ آباد ،حالی روڈ،فتح چوک،ذیل پاک سوسائٹی،گل شاہ،لیاقت کالونی،گئو شالہ ،آفندی ٹائون،ٹنڈو آغا،ٹنڈو میر محمد، ملت آباد ،آسلام آباداور ملحقہ علاقوں میں معمول کی سپلائی کا عمل ایک بار پھر رک گیا، ترجمان کے مطابق اس کے باوجود واسا گذشتہ 18 روز کی طرح اپنے آبی ذخائر سے قلت آب پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن حیسکو کی اعلانیہ وغیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فراہمی آب کا یہ غیر معمولی سلسلہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے، واسا ترجمان کے مطابق جونہی اکرم واہ سے پانی کی فراہمی جاری ہوئی واسا فوری طور پر فراہمی آب کا عمل معمول کے مطابق شروع کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :