لیسکو فیلڈ فارمیشنز بجلی کے مظبوط اور بہتر ترسیلی نظام کی لئے کوشاں‘ ترجمان لیسکو

اتوار 14 جنوری 2018 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کی تمام فیلڈ فارمیشنز پورے ریجن میں بجلی کے مظبوط اور بہتر ترسیلی نظام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام سرانجام دے رہی ہیں۔ لیسکو جی ایس سی سرکل کی ٹیمیں سسٹم کو درپیش رکاوٹوں کی خاتمے کی لئے مصروف عمل ہیں اور اس ضمن میں سسٹم سے متعلق بہت سے ایسے کام مکمل کیئے جارہے ہیں جن کے باعث صارفین کو بجلی کی بہتر سپلائی باہم میسر ہوسکی ہے۔

لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران 132kvکے دو گرڈ اسٹیشنز پر بس بارکی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ڈبل سرکٹ ریل کنڈکٹر کی تنصیب کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے۔ ترجمان کی مطابق 132kv بکھی اور 132kvسبزہ زار گرڈ اسٹیشن پر بس بارز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے باعث بکھی، نشاط مل 1، کریسنٹ، اولپمیا، امین، بھنیرو، کنٹری پیپر، کوٹلہ، انڈسٹریل3، عمر فارم، زمان، این سی ایم3،نیشنل فیڈرز، ایم جی ایم، نشاط سپننگ، نشاط 2، اعجاز سپننگ، نمر، کریسنٹ فائبر، احسان یونس، صابر پولٹری،انڈسٹریل 4،بجاج فیبرک مل، ایچ بلاک، کوٹ محمدی، شاہ فرید، جعفریہ کالونی، بی بلاک، حسن ٹاون، علامہ اقبال ٹاون، ممتاز روڈ، ایف جی بلاک، جی بلاک، پی بلاک، بابو صابو ، اے بلاک، بکر منڈی اور اعوان ٹاون فیڈر سے ملحقہ علاقوں کی نہ صرف وولٹیج پروفائل بہتر ہوگی بلکہ سسٹم بھی مستحکم ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ132kv الہ آباد سی132kv حجرہ گرڈ اسٹیشن ڈبل سرکٹ ریل کنڈکٹر کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ترجمان کی مطابق اس ڈبل سرکٹ ریل کنڈکٹر کے ذریعے 132kvحجرہ گرڈ اسٹیشن کو ڈبل سورس میسر آسکے گی جس کے باعث مستقبل میں کبھی بھی بجلی کی بندش کے نتیجے میں حجرہ گرڈ اسٹیشن کو دوسری سورس سے بجلی کی سپلائی جاری رکھی جاسکے گی۔ اس سے قبل حجرہ گرڈ کو دیپالپور گرڈ سے سنگل سورس میسر تھی اوور 220kv اوکاڑہ سے پاور کنیکشن میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

اس سرکٹ کے بننے کے نتیجے میں 220kاوکاڑہ گرڈ اسٹیشن اورقصور کے درمیان پاور ڈسپرسل میں بہتری آئے گی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں سسٹم کی مظبوطی کے ساتھ ساتھ صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو پورا کرنے اور آئندہ موسم گرما سے قبل سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹوں کے خاتمے کی لئے لیسکو کی تمام فیلڈ فارمیشنز پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :