مسلم لیگ ن بلوچستان میں اقتدار سے باہر ہونے کے بعد بھی خود کو تیس مار خان سمجھ رہی ہے‘محمود الرشید

ملک کو انتشار کی طرف لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے، رانا ثناء اللہ قوم کو گمراہ کر کے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے

اتوار 14 جنوری 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں اقتدار سے باہر ہونے کے بعد بھی خود کو تیس مار خان سمجھ رہی ہے، ملک میں افراتفری کے حالات کوئی اور نہیں نواز شریف پیدا کر رہے ہیں، ملک کو انتشار کی طرف لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے، رانا ثناء اللہ قوم کو گمراہ کر کے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون کے بیان پر اپنے ردعمل میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ پرسوں سے شریف خاندان کے اقتدار کا کائونٹ ڈائون شروع ہو جائیگا، شریف برادران کو بحران کو بخوبی اندازہ ہے لیکن دونوں بھائی کبوتر بنے بیٹھے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اپنے طویل ترین دور اقتدار میں نواز شرف عوام کو بنیادی ضرورتیں صاف پانی، صحت اور تعلیم نہیں دے سکے اور اب انہیں انقلاب کی باتیں یاد آ گئی ہیں یہ قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں وہ نئے پاکستان کے عوام سے مخاطب ہیں جو سب حقائق کو سمجھتے ہیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان جعلی سرمایہ دار اور جھوٹے لیڈروں، جعلی خادموں کو اقتدار سے نکال پھینکنے عزم لئے بیٹھے ہیں۔