کوئٹہ سے کراچی کی پرواز PK363 تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار

خرابی دور، ایوی ایشن کی جانب سے پابندی کے باعث مذکورہ طیارہ آزمائشی پرو از کے بعد ہی مسافروں کو لے کر روانہ ہو سکے گا، ترجمان

اتوار 14 جنوری 2018 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) کوئٹہ سے کراچی کی پرواز PK363 تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ کی جانب سے خرابی کو دور کر دیا گیا تاہم سول ایوی ایشن کی جانب سے طیارے پر لگائی جانے والی پابندی کے باعث مذکورہ طیارہ آزمائشی پرو از کے بعد ہی مسافروں کو لے کر روانہ ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر متبادل طیارے کا انتظام کر دیا ہے جو کراچی سے رات09 بجے روانہ ہو گا اور10 بجے کوئٹہ پہنچے گا جبکہPK363 کے مسافروں کے ہمراہ رات گیارہ بجے کوئٹہ سے کراچی کے لئے روانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :