اسرائیلی وزیراعظم کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات ،ْباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 14 جنوری 2018 22:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، اسرائیلی وزیراعظم چھ روزہ دورے پراتوار کو بھارت پہنچے ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی ائیر پورٹ پہنچنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیلی ہم منصب کا استقبال کیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان وفود کی سطح کی ملاقات (آج) پیر کو ہوگی ۔دونوں ممالک کے درمیان سائبر سیکیورٹی، توانائی، خلائی تحقیق اور فلم کے شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ دفاع، تجارت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :