بھارت کشمیرمیں ظالمانہ حربے استعمال کر کے جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا، جنرل(ر) عبدالقیوم

اتوار 14 جنوری 2018 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت کشمیرمیں ظالمانہ حربے استعمال کر کے جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا۔ایک انٹرویو کے دور ان بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل ظاہر کر تے ہوئے جنرل عبد القیوم نے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر نے سے گریز کریں ۔

انہوںنے کہاکہ تنازعہ کشمیر حل کر کے ہی جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہاکہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی نہ صرف کشمیر تک محدود بلکہ اس سے باہر اس مقصد کیلئے افغان سر زمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں شدت پسندوں کو فروغ دینا ہے ۔بھار ت پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور مظالم بند کر نے پر زور دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات کا واحد حل مذاکرات ہیں ۔ انہوںنے بھارت پر زور دیا کہ وہ ایٹمی غلطی کی دھمکی نہ دے کیونکہ یہ حقیقت ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس سے بھارت کو خود بھی زیادہ نقصان ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :