Live Updates

عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں ہیں ،ْجتنے گھٹیا ہیں اتنی ہی گھٹیا گفت گو کرتے ہیں ،ْرانا ثناء اللہ

پنکی پیرنی کی شادی سے متعلق بات اور طلاق پر پی ٹی آئی کے لوگ شرمندہ ہیں ،ْصوبائی وزیر کی میڈیا سے با ت چیت

اتوار 14 جنوری 2018 22:40

فیصل آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) !وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں ہیں وہ جتنے گھٹیا ہیں اتنی ہی گھٹیا گفت گو کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنکی پیرنی کی شادی کو 30سال ہوگئے لیکن جب عمران خان ان کے گھر میں داخل ہوئے تو پیرنی کو طلاق ہوگئی جس کے ٹھیک 90دن بعد عمران خان نے رشتہ بھیج دیا، پنکی پیرنی کی شادی سے متعلق بات اور طلاق پر پی ٹی آئی کے لوگ شرمندہ ہیں جب کہ عمران خان انٹرویو میں کہتے ہیں کہ پنکی پیرنی کو دیکھا ہی نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کے علاوہ سب رہنماں کو عمران خان سے خطرہ ہے یہ سب لوگوں کے گھر بھی جاتے ہیں، عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریحام خان کو ہنسی خوشی گھرسے لندن روانہ کرکے ایس ایم ایس پر طلاق دے دی، عمران خان خود جتنے گھٹیا ہیں وہ اتنی ہی گھٹیا گفتگو کرتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں نیا لطیفہ مارکیٹ میں وائرل ہوا ہے، نئی شادی کے وقت علامہ نے پوچھا کہ لڑکا کیا کرتا ہے تو جواب ملا کہ نوازشریف کو تنگ کرتا ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کے دوران چین کے صدر کا دورہ آرہا تھا، وہ 50 ارب ڈالرکی امداد لے کر آرہے تھے ہم نے کہا دھرنا ختم کردیں لیکن عمران خان نہیں مانے اور چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوگیا، اب طاہرالقادری دھرنے سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن کوئی جتنا مرضی احتجاج کرلے اب الیکشن 5 ماہ بعد ہی ہوں گے اور 2018 میں عمران خان کی باری نہ آئی تو پھر نہیں آئے گی جب کہ زرداری صاحب کی کرپشن کے خلاف تقریر قوم پرعذاب والی بات ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات