او آئی سی نے اپنے رکن ممالک میں اسلامی سیاحت کے فروغ کیلئے تذویراتی لائحہ عمل کا مسودہ تیار

اتوار 14 جنوری 2018 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے اپنے رکن ممالک میں اسلامی سیاحت کے فروغ کیلئے تذویراتی لائحہ عمل کا مسودہ تیار کیا ہے۔ یہ منصوبہ ضروری وسائل کی تیاری اور نشاندہی کے تناظر میں رکن ملکوں کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے جامع لائحہ عمل پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اقتصادی امور حامداوپیلوئرو نے اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی سیاحت کے تذویراتی لائحہ عمل کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں اسلامی وزرائے سیاحت کانفرنس میں پیش کیا جائے گا جو اگلے ماہ کی پانچ سے سات تاریخ تک ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تذویراتی لائحہ عمل سے اسلامی سیاحت کے فروغ کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں ، تنظیم کے اداروں اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تعاون پیدا ہوگا۔