پاکستان مسلم لیگ ن نے چار سالوں کے دوران ترقی کے اہم سنگ میل کامیا بی سے طے کئے ہیں۔محمد منشاء اللہ بٹ

اتوار 14 جنوری 2018 22:22

سیالکوٹ ۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے گذشتہ چار سالوں کے دوران ترقی کے اہم سنگ میل کامیا بی سے طے کئے ہیں بجلی اور دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو پایا ہے اور ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سی پیک ،میٹر ویز کی توسیع ، میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے میگا پراجیکٹس کی ناصرف بنیاد رکھی بلکہ ا ن کو ریکارڈ مدت میں مکمل بھی کیابالخصوص انتخابات سے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا گیا ۔

یہ بات انہوں نے ضلع کونسل سیالکوٹ کے کمیٹی روم میں ضلع سیالکوٹ کے اراکین اسمبلی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںمہمان رکن صوبائی اسمبلی پیرمحمد اشرف رسول ، اراکین اسمبلی چودھری محمد ارمغان سبحانی، چودھری محمد اکرام،چودھری ارشد وڑائچ، رانا محمد افضل، آصف باجوہ، محسن اشرف، طارق سبحانی،گلناز شجاعت ، شبینہ ذکریا وائیں ،ذوالفقار غوری،ایم ایل ای( اے جے کے ) چودھری محمد اسحاق،چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ، میئر توحید اختر چودھری،میاں ذیشان ، وائس چیئرمینز ضلع کونسل رضا سبحانی، ضیافت علی اعوان، جنرل سیکرٹر ی پی ایم ایل این سید شجاعت علی پاشا ،ڈویژنل صدر یوتھ ونگ فاروق گھمن، ضلعی صدر چودھری تنویر اختر اعوان،رفیع راء اور رانا عارف ہرناہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے منتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ سربراہان اور ممبران کا تلقین کی کہ وہ اپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کو براہ راست نگرانی کریں اور ان کے بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ اس کے معیار کو بھی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ضلع سیالکوٹ میں ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد رقم کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں سیالکوٹ لاہور موٹر وے ، سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے پراجیکٹ، پسرور سیالکوٹ ، پسرور ڈسکہ اور پسرور نارووال ، ایمن روڈ اورسمبڑیال روڈ کی چار رویہ تعمیر کے علاوہ سبلائم چوک میں فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں جبکہ شہاب روڈ چوک میں فلائی اوور کی تعمیر پر کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :