سیالکوٹ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

اتوار 14 جنوری 2018 22:22

سیالکوٹ ۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید، ا راکین اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی ، محسن اشرف اور میئر توحید اختر چودھری نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے پلاکر ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔ 15جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سے ایک روز قبل ہی ضلع سیالکوٹ مختلف علاقوں میں رہائش پذیر محنت مزدوری کیلئے نقل مکانی کرکے آنے والے خانہ بدوشوں ، بھٹہ مزدوروں کے خاندانوں اور آئی ڈی پیز کو اس مہم میں شامل کرنے کیلئے 14جنوری کو ہی خانہ بدوشوں کی بستیوں، کچی آبادیوں اور اینٹوں کو بھٹوں پر موجود پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیئے جائیں گے جبکہ 17جنوری تک پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ45ہزار بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے اس قومی فریضہ کی انجام دہی کیلئے محکمہ صحت کی کل 1302ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1102موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 132فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں جبکہ 68رومنگ و ٹرانزٹ ٹیمیں اہم چوکوں، چوراہوں اور مراکز پر ڈیوٹیاں انجام دیں گی اور ضلع کی سطح پر مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں پولیو کنٹرول قائم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے ذمہ دار ہونگے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد لطیف ساہی، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر توقیر نواز اور ڈی او ایچ ڈاکٹر احمد ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :