سیالکوٹ،ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات ، خواجہ محمد عرفان الحق صدر جبکہ سہیل اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

اتوار 14 جنوری 2018 22:22

سیالکوٹ ۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سالانہ انتخابا ت میں حافظ خواجہ محمد عرفان الحق ایڈووکیٹ 485ووٹ لے کر صدر، جبکہ سہیل اقبا ل ہرڑایڈووکیٹ530 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ جمیل انور چوہدری اور ممبران چوہدری نوید ثنا، چوہدری طاہر سلطا ن کے مطابق حافظ خواجہ محمد عرفان الحق ایڈووکیٹ485 ووٹ لیکر پہلے،چوہدری مجاہد رسول ایڈووکیٹ394ووٹ لیکر دوسرے ،عبدالخالق نارو ایڈووکیٹ198ووٹ لیکر تیسرے،فیض اللہ چیچی ایڈووکیٹ 40 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے ۔

جنرل سیکرٹری کیلئے سہیل اقبال ہرڑ ایڈووکیٹ530 ووٹ لیکر پہلے،ملک محمدشبیرایڈووکیٹ437ووٹ لیکر دوسرے، چوہدری اجمل عباس ایڈووکیٹ152ووٹ لیکر تیسرے ،نائب صدر کیلئے چوہدری امتیاز قدیر سلہریاایڈووکیٹ642ووٹ لیکر پہلے اور سی ایم اسلم ایڈووکیٹ429ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

(جاری ہے)

الیکشن بورڈ کے چیئرمین جمیل انور چوہدری اور ممبران چوہدری نوید ثنا، چوہدری طاہر سلطا ن نے احسن طریقہ سے انتخابات کے فرائض سرانجام دئیے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے چوہدری شیراز اسلم جوائنٹ سیکرٹری، میاں اسد اللہ فنانس سیکرٹری،محمد عمرباجوہ لائبریری سیکرٹری اور مجلس عاملہ کے 10ممبران جن میںملک اسد رضا ،محمد افضل سلہری، محمد مقبول سلیم، حافظ خالد عباس گھمن، ہشام اسلم، محمد عامر علی ،علی الیاس ،ملک سلمان صدیق ،عاصم علی اور ثمینہ خانم گھمن بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے نتائج آنے کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔