سکھر اسمال ٹریڈرز کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سندھ ریونیو بورڈ عالم پیچوہو سے ملاقات

اتوار 14 جنوری 2018 22:11

سکھر۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے قائم مقام صدر محمد عامر فاروقی، زبیر قریشی، ظہیر بھٹی ، قانونی ماہر محمد شکیل راجپوت و دیگر نے ڈپٹی کمشنر سندھ ریونیو بورڈ عالم پیچوہو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سائیں داد جویو، صدیق سومرو بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران محمد عامر فاروقی و دیگر تاجروں نے ڈپٹی کمشنر سندھ ریونیو بورڈ اور دیگر افسران کو بتایا کہ سیلز ٹیکس برائے سروس چارجزکیلئے تاجر برادری کو آگاہی فراہم کی جاتے تاکہ تاجروں کو معلوم ہوسکے کہ کون اس کے زمرے میں آتا ہے جس پر یہ ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔ تاجروں کو مکمل طور پر آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے سندھ سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والے تاجروں کو نوٹسز نیکال کر آرڈر جاری کردیئے ہیں جن کی سماعت کراچی میں ہورہی ہے، جس کے باعث تاجر برادری کو شدید پریشانیوں اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ روینیو ٹیکس کی اپیلوں کی سماعت کیلئے سکھر میں دفتر قائم کیا جائے تاکہ تاجر برادری با آسانی اپنی شکایات کا ازالہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایس آر بی عالم پیچوہو و دیگر افسران نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تاجروں کو درپیش مسائل و مشکلات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے بات کر کے تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انہیں مکمل آگاہی فراہم کرنے کیلئے جلد سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے، جس میں چھوٹے تاجروں کو مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :