سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

اتوار 14 جنوری 2018 22:11

سکھر۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر حاجی محمد ہارون میمن کی قیادت میںسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر کے ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس سے ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق وفد نے انہیں سکھر میں بلڈنگ بائی لاز بنانے کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں بلڈرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد میں چوہدری زاہد اقبال، سلیمان جاگیرانی، محمد حنیف میمن، عمران بندھانی، یعقوب امین اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس نے بلڈرز کے وفد کی تجاویز شکایات اور مشوروں کو توجہ سے سنا اور ان کے حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سکھر میں بلڈنگ بائی لاز کے حوالے سے کام انشاء اللہ ایک ہفتے میں مکمل ہوجائے گا اور سکھر میں بلڈنگ بائی لاز کے بننے کے بعد بلڈرز کو تعمیرات کے حوالے سے کافی آسانیاں میسر ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر شہر کاروباری تجارتی اور رہائشی حوالوں سے ایک آگے بڑھتا ہوا شہر ہے شہر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکھر میں بلڈنگز کی تعمیرات کے حوالے سے بائی لاز مرتب کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ قوانین سے ہٹ کر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :