ْامیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سکھر یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اتوار 14 جنوری 2018 22:11

سکھر۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ، امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی و دیگر نے پروگریسو جرنلسٹس پینل کے حمایت یافتہ سکھریونین آف جرنلسٹس اور سکھرپریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اتوار کے روز سکھرپریس کلب پہنچ کر انہوں نے پی ایف یو جے کے مرکزی سیکریٹری جنرل ، لالا اسد پٹھان ، سکھریونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر ظہیر آصف خان لودھی ، جنرل سیکریٹری امداد بوذدار، پریس کلب کے نائب صدر یاسر فاروقی ،جنرل سیکریٹری نصراللہ وسیر، ایس یو جے کے سینئر نائب صدر عبدالحمیدکمبوہ،سلیم سہتو، جوائنٹ سیکریٹری فرقان کھوسو، خازن جلال بھیو، پریس سیکریٹری مجیب ورند، آفس سیکریٹری مسعود زیدی سمیت دیگر عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارباد دی، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، عبدالحفیظ بجارانی، مولانا حزب اللہ جکھرو بھی موجود تھے ، اس موقع پر پروگریسیو جرنلسٹس پینل کے قائد لالا اسد پٹھان نے سراج الحق لیاقت بلوچ ڈاکٹر معراج الہد ی صدیقی کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :