سکھر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں ظہیر خان لودھی صدر اور امداد بوزدار جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے

اتوار 14 جنوری 2018 22:10

سکھر۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2018 میں پروگریسیو جرنلسٹس پینل کے قائد، پی ایف یو جے کے مرکزی سیکریٹری جنرل لالا اسدپٹھان کے حمایت یافتہ عہدیدارن ، ظہیر خان لودھی صدر اور امداد بوزدار جنرل سیکریٹری سمیت تمام عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، چیئر مین الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پروگریسیو جرنلسٹس پینل کے سینئر نائب صدر عبدالحمید کمبوہ، نائب صدر سلیم سہتو، جنرل سیکریٹری امداد بوذ دار ، جوائنٹ سیکریٹری رابعہ بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری فرقان کھوسو، خازن جلال الدین بھیو، پریس سیکریٹری مجیب ورند ، آفس سیکریٹری مسعود الحسن زیدی بھی بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، علاوہ از یں18رکنی ایگزیکٹو کمیٹی میں چوھدری ارشاد گوندل، مشتاق ٹانوری، مجید نواز مغل،جمیل سومرو ، نوید کھوڑو، راجہ شاہد، محب چانڈیو ،قاضی ضیا ء الرحمن ، ریاض راجپوت،جہانزیب وسیر، عبدالغفور شیخ، اجے کما ، زاہد قائمخانی (نوشہروفیروز )، لیاقت کھوسو (کندھکوٹ)، اسد پتافی( گھوٹکی)، کشور کمار( خیرپور) ، موسی بلوچ ( جیکب آباد )، زاہد نون ( شکار پور ) کا انتخاب عمل میں آیا۔

(جاری ہے)

پی ایف یو جے کے مرکزی صدر افضل بٹ، سیکریٹری جنرل ایوب جان سرہندی، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالا اسد پٹھان، سکھرپریس کلب کے صدر جاوید میمن ، جنرل سیکریٹری نصراللہ وسیر سمیت صحافتی ، سیاسی سماجی حلقوں تجارتی انجمنوںنے ایس یو جے کے عہدیدران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔