کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑکا سکھر ضلع میں پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح

اتوار 14 جنوری 2018 22:10

سکھر۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑنے سکھر ضلع میں پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکراور ویکسینیٹرمزید محنت اور دلجمعی کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ اپنی قوم کے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جاسکے مہم کے دوران مشترکہ کوششوں کی سخت ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنیادی صحت مرکز نیو پنڈ سکھر میں پولیو سے بچائو مہم کا باضابطہ افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس سے قبل بی ایچ یو تا کھوکھر محلہ تک آگاہی واک نکالی گئی واک کی قیادت کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ، ڈی ایچ او سکھر عبدالستار مہر، اے ڈی سی ون علی رضا انصاری ، عبدالحئی کھوسو اور دیگر نے کی واک میں سول سوسائٹی سمیت ڈاکٹروں ، طلبہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واک سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکھر ڈویژن نے کہا کہ حکومت، انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ سول سوسائٹی اور معززین کا بھی فرض ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اس قومی کاز میں مستقبل کے معماروں کو اس مرض سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ کمشنر سکھر ہیلتھ ورکرزاور ویکسینیٹر پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اور گزشتہ کی جانے والی کوتاہیوںکو دہرانے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پولیو مہم میں اہم کردار ہے وہ گھر گھر جاکر انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اس کے علاوہ انکاری والدین کی اس موضی مرض کے بارے میں آگاہی دیں اور راضی کریں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں اس سلسلے میں علاقے کے اسٹیک ہولڈر اور علماء کرام کا تعاون بھی حاصل کیا جائے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران اور پولیو ورکروں کو ہدایت کی کہ وہ مائیکروپلان کو بہتر کریں اور اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صحیح انداز میں موثر بنایا جائے تاکہ سکھر ضلع سے اس موضی مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :