ٹریفک پولیس ضلع ملیر کی کارروائیاں، مختلف گاڑیوں کے 9 ہزار 114 چالان

اتوار 14 جنوری 2018 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) ٹریفک پولیس ضلع ملیر نے سال 2018ء کے 12 دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کے 9 ہزار 114 چالان اور 23 لاکھ 26 ہزار 300 روپے جرمانے کئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر نورانی کی نگرانی میں کراچی کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں ٹریفک قوانین پر سب سے زیادہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس ضلع ملیر نے سال 2018ء کے 12 دنوں میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار 913 چالان کر کے 4 لاکھ 36 ہزار 950 روپے جرمانہ، ایکسٹرا سیٹس لگانے والے سی این جی رکشہ کے 270 چالان کر کے ایک لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ، کم عمری میں گاڑی چلانے پر 88 چالان کر کے 44 ہزار روپے جرمانہ، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 252 چالان، ایک لاکھ 26 ہزار روپے جرمانہ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 9 ہزار 114 چالان کر کے 23 لاکھ 26 ہزار 300 روپے جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :