بلاول بھٹو زرداری کا میر حاجی حیات تالپور کے پوتے کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 14 جنوری 2018 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رکنِ سندہ اسمبلی میر حاجی حیات تالپور کے پوتے کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔