بدعنوانی ایک لعنت ہے،نیب نے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے، ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوششوں کو تیز کر دیا گیا،نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا بیان
اتوار 14 جنوری 2018 21:14
(جاری ہے)
پاکستان اور چین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان تفتیشی افسران کی جدید خطوط پر تربیت کے لئے جدید ترین تربیتی اکیڈمی کے قیام کی منظوری کے بعد ملائیشیا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت طے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ وائٹ کالر پیچیدہ اور مشکل ترین مقدمات کی پیشہ وارانہ اور سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کے لئے تفتیشی افسران کو تربیت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے۔ نیب کی موثر ترین انسداد بد عنوانی حکمت عملی کے مثبت ثمرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ ہم نے نہ صرف نیب کے دروازے بلا تفریق عوام الناس کے لئے کھول دیئے ہیں بلکہ کسی بھی بد عنوانی کی شکایت کی تصدیق اور متعلقہ احتساب عدالتوں تک 10 ماہ کے اندر ریفرنس بھجوانے کی مدت بھی مقرر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوان عناصر سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے نیب نے 288 ارب روپے برآمد کئے اور قومی خزانے میں جمع کرائے جو پاکستان میں کام کرنے والے انسداد بد عنوانی کے ادارے کی ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ نیب کی سزائوں کی شرح تقریباً 76 فیصد ہے، ہم نے اشتہاری مجرمان اور مفروروں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھی پالیسی اختیار کر رکھی ہے جس کے تحت تین ماہ کے دوران ہم نے ملک بھر سے 15 اشتہاری ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موثر ترین انسداد بد عنوانی کی حکمت عملی کی بدولت بد عنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکی ہے کیونکہ بد عنوانی سے پاک پاکستان ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیر ٹرائل 1138 ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کرنے کے لئے حکم جاری کیا ہے تاکہ بد عنوان عناصر سے تقریباً 900 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے جا سکیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملتان میٹرو منصوبے، پنجاب میں پبلک لمیٹڈ 56 کمپنیوں میں مبینہ بدعنوانی، پاکستان سٹیل ملز کی تباہی کی ذمہ داری کا تعین کر کے اور تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے، گوادر انڈسٹری اینڈ سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے مبینہ صنعتی اور کمرشل پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، این ٹی ایس کے خلاف شکایات کی تصدیق، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بد عنوانی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام فیصلے صرف تین ماہ کے عرصہ میں کئے گئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نیب ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب افسران اور عملہ کی سالانہ اور وسط مدتی کارکردگی کا جائزہ بھی شروع کر دیا ہے، جائزہ نظام کے تحت نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ زیر عمل ہے جو مارچ 2018ء تک مکمل ہو جائے گا۔ سالانہ کارکردگی کے جائزہ کی بنیاد پر نیب کے تمام افسران اور عملہ کو ان کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہیں ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی خامیوں پر قابو پائیں جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے کمپیوٹر پر مبنی موثر نگرانی اور جائزہ کا نظام متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس نظام کے تحت شکایت نمبر مقرر ہو گا جس سے ریکارڈ قائم کرنے اور کارکردگی کا جائزہ اور مناسب نگرانی میں مدد ملے گی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ آگاہی اور روک تھام کی کوششوں میں موثر اضافہ کے ذریعے عوام کو بدعنوانی کے مضمرات سے متعلق آگاہی مل رہی ہے جسے بدعنوانی کی لعنت کے خلاف ملک بھر میں شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے مفروروں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کوششوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشترکہ کوششوں سے بدعنوانی کے خاتمہ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ پوری قوم بدعنوانی کے خلاف متحد ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.