راولپنڈی، رہنماء پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عیدیداروں کو مبارک باد

اتوار 14 جنوری 2018 20:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں طارق چوہدری کو صدر اور شکیل انجم کو جنرل سیکرٹری اور دیگر کو منتخب ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران صحافتی برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور میڈیا کے ذریعے کرپٹ نظام سے نجات اور شعور کی بیداری کے لئے اپنی پوری تندہی سے کام کریں گے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کوریج کی پابندی ڈاکٹر طاہرالقادری پر نہیںبلکہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں پر لگنی چاہئے دریں اثناء غلام علی خان نے کہا کہ کچھ لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی مقبولیت،سانحہ ماڈل ٹاون کے انجام کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کی میڈیا کوریج پر پابندی اور شہداء کے انصاف کے لئے پر امن احتجاج کوناکام بنانے کی سازشوں کا جال تیار کیاجا رہا ہے ،انہوںنے کہا کہ میڈیا کوریج کی پابندی ڈاکٹر طاہرالقادری پر نہیںبلکہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں پر لگنی چاہئے،میڈیا کوریج کی پابندی ان پر لگنی چاھیئے جنہوںنے شیخ مجیب الرحمن بننے کا اعلان کر کے ریاست کے خلاف اعلان بغاوت کیا ،ایسے عناصر پرغداری مقدمہ ہونا چاہیے،انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ نے کرپشن زدہ چہرے بے نقاب کر دئے ہیں،ن لیگ کا میڈیا سیل منفی پروپیگنڈے اورسازشوں میں مصروف ہے،مگر اسے ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا،انہوںنے کہا کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں،انہوںنے کہا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کو ن لیگ کی پشت پناہی حاصل ہے۔