جماعت اصلاح المسلمین برانچ درگاہ غریب آباد شریف لاڑکانہ کے سالانہ انتخابات

اتوار 14 جنوری 2018 20:32

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) جماعت اصلاح المسلمین برانچ درگاہ غریب آباد شریف لاڑکانہ کے سالانہ انتخابات سرپرست اعلیٰ محمد دیدہ دل غفاری کی زیر نگرانی منعقد کئے گئے جس میں ضلع رہنماؤں خلیفہ محمد افضل شیخ، محمد صادق میمن، حافظ احمد نواز میمن اور عبدالقادر عباسی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انتخابات میں صدر محمد خلیل الرحمٰن غفاری، نائب صدر ولی محمد شابرانی، سیکریٹری جنرل قاری محمد عثمان عمرانی، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسماعیل میمن، پریس سیکریٹری قاری شاہنواز میمن، خزانچی فقیر اللہ ڈنو چانڈیو، اطلاعات سیکریٹری نظیر حسین میمن، آفیس سیکریٹری قلب حسین سومرو اور معاون صدر کے لئے ظفر علی کو منتخب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :