فرسٹ لیٹ شہید ایاز ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ المرتضیٰ کرکٹ کلب نے جیت لیا

اتوار 14 جنوری 2018 20:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) فرسٹ لیٹ شہید ایاز ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ المرتضیٰ کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ فائنل میچ المرتضیٰ کرکٹ کلب اور لاڑکانہ کنگز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں المرتضیٰ کی ٹیم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے گئے جس کے جواب میں لاڑکانہ کنگز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناکر ڈھیر ہو گئی۔

المرتضیٰ کی ٹیم نے لاڑکانہ کنگز کی ٹیم کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز سے شکست دے کر فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ میچ میں لاڑکانہ کنگز کے بولر شہباز کھچی نے 2 اوورز میں ہیٹ کرتے ہوئے 4 وکٹس اور المہران ٹیم کے بولر راجہ 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ المرتضیٰ ٹیم کے بیٹسمین پپن جاگیرانی کو 70 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی سعید احمد بلیدی، ایاز جمالی، اعجاز احمد سیال اور پپن علی مولائی نے ونر ٹیم کے کپتان افتخار احمد اور رنر اپ کپتان سلمان میمن کو ترتیب وار 2 ہزار اور ایک ہزار کے انعام کے ساتھ ٹرافیاں دیں۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ میں بہترین بیٹنگ اور بالنگ کرنے پر لاڑکانہ کنگز کے کھلاڑی عتیق الرحمٰن انصاری کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ لاڑکانہ میں منعقدہ فرسٹ لیٹ شہید ایاز ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاڑکانہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 26 کرکٹ کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لے کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :