گلگت بلتستان میں پارٹی روز برز فعال ہو رہی ہے ،پی ٹی آئی میں کوئی بھی دھڑا بند ی نہیں ، اجمل حسین

اتوار 14 جنوری 2018 20:31

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے نا ئب صدر اجمل حسین نے کہا ہے پی ٹی آئی کا ہر کارکن چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطا بق کام کر رہا ہے اور گلگت بلتستان میں پارٹی روز برز فعال ہو رہی ہے اور پی ٹی آئی میں کوئی بھی دھڑا بند ی نہیں ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں مزید فعال بنا نے کیلئے پی ٹی آئی کے نا ئب صدر اجمل حسین کی پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدر را جہ جلال سے ملاقات ہو ئی۔

اس ملاقات میں پارٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہو ئی ،پارٹی کے حوالے سے اجمل حسین نے مفصل بریفنگ دی اور اجمل حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں مضبوط کر نے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،ہر کارکن محنت سے کام کر رہا ہے ،اس فعا لیت کی مثال یہ ہے کہ آئے روز اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرر ہے ہیں، جس پر پی ٹی آئی کے صدر را جہ جلا ل نے اجمل حسین کی کا ر کر دگی کو سرا ہا اور کہا کہ گلگت پورے جی بی کا دا رالخلا فہ جہان پی ٹی آئی کو مظبوط کر نا مزید ضرورت ہے اور ہر کارکن پی ٹی آئی کو مزید فعال بنا نے کے لیئے تمام تعصبات سے با لا تر ہو کر کام کریں ۔

(جاری ہے)

را جہ جلال نے کہا کہ مارچ میں گلگت کا تفصیلی دورہ ہو گا اور اس دوران آئی ایس ایف سمیت پارٹی معا ملات کو مزید مزید بہتر بنا یا جا ئے گا ، انہوں نے کہا کہ کچھ لو گ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی میں دھڑا بندی ہے لیکن پی ٹی آئی میں کو ئی دھڑا بندی نہیں ہے اور را جہ جلال نے پی ٹی آئی کے سیکر یٹریٹ اور سٹی آفس بنا نے کی ہدا یت کہ تا کہ اس سے پارٹی کے مسائل میں مزید کمی لا نے میں آسا نی پیدا ہو سکے ۔