یونائٹیڈ سپورٹس کلب سکردو کے زیر اہتمام ننھی زینب کے بے رحمانہ قتل کیخلاف شدید احتجاج

اتوار 14 جنوری 2018 20:31

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) یونائٹیڈ سپورٹس کلب سکردو کے زیر اہتمام ننھی زینب کی بے رحمانہ قتل کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا اور اس کی یاد میں شمع روشن کی گئی ،علمدار چوک سکردو میں یو ایس سی کے تمام نوجوانوں نے چیئرمین الطاف کی قیادت میں قصور میں ہونے والے واقعے کیخلاف احتجاج کیا اور مجرموں کو جلد گرفتار کرکے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تا کہ مملکت خداداد پاکستان میں دوبارہ کبھی ایسے واقعات رونما نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :