سکرود،ٹریفک پولیس کا کریک ڈائون متعدد گاڑیوں کے شیشوں پر سے کالے سٹیکرز اتار دیئے گئے،فینسی نمبر پلیٹ لگانیوالوں کو آخری وارننگ ،قوانین کی خلاف ورزی پر جیل بھجوا یا ئیگا ،ٹریفک سارجنٹ منظور بلغاری

اتوار 14 جنوری 2018 20:31

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے پولیس لائن سکردو کے قریب کالے شیشے اور فینسی نمبر پیلٹس والوں کے خلاف کریک ڈوان متعدد گاڑیوں کے کالے سٹیکرز اتار دیئے گئے اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کو آخری وارننگ کے ساتھ چلان کیا گیا ، ٹریفک سارجنٹ منظور بلغاری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جن گاڑیوں میں فینسی نمبر پیلٹس لگائے گئے ہیں ان کو خبر دار کر دیا گیا ہے کہ دوسری بار فینسی نمبر پلیٹ کے ساتھ چلان ہو گئے تو قوانین کی خلاف ورزی کے کیس میں جیل بھجوا دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا ہے کہ جن گاڑیوں میں کالے سٹیکرز لگائے ہیں ان کے خلاف سخت بھی سخت ایکشن لی جا رہی ہے پیر کے روز پولیس لائن کے قریب لگائے گئے ناقے میں 15 سے زیادہ گاڑیوں کے بیلک سٹیکرز اتار دئے اور جرمانہ بھی عائید کر دیا ساتھ ہی ان کو خبردار کر دیا گیا کہ دوسری دفعہ بھی بلیک سٹیکرز کی وجہ سے چالان ہوئے تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :